خاتون سے چھیڑ خانی کیس میں زیادہ سخت سزا دی جائے: پبلک پراسیکیوشن
پرائمری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل ہوگی( فائل فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی میں ملوث شہری کو ڈیڑھ برس قید کی سزا سے متعلق پرائمری عدالت کے فیصلے پرعدم اطمینان کا اظہار اور زیادہ سخت سزا دینے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
اخبار24 کے مطابق پبلک پراسییکوشن کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ’ خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی اور سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں نظر آنے والے شہری کو عدالت نے ڈیڑھ برس قید کی سزا سنائی ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’ پوچھ گچھ کے بعد کیس فائل کرتے وقت اسے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پرائمری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل ہوگی‘۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ’ سعودی قوانین میں افراد کے حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے۔ افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہئے‘۔