Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کو صدر جمہوریہ بنانے کی تیاری؟

ممبئی.. صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی مدت صدارت جولائی میں ختم ہونے والی ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت نے نئے صدر کیلئے امیدوار کی تلاش شروع کردی ۔ سیاسی حلقوں میں ہی نہیں بلکہ ہندو شدت پسند طبقات میں بھی اس معاملے پر سنجیدہ غور خوض شروع ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کے موجودہ چیف موہن بھاگوت کو آئندہ صدر جمہوریہ بنانے کی خفیہ تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے موہن بھاگوت کو امیدوار بنانے کا شوشہ چھوڑا گیاہے جس کی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے حمایت بھی ہونے لگی ہے۔ پیر کو اس معاملے میں شیوسینا نے بھی اپنا موقف واضح کردیا۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو ہندو راشٹر بنانا ہے تو موہن بھاگوت اچھے صدر جمہوریہ ثابت ہوسکتے ہیں ان کا انتخاب ایک بہتر انتخاب ہوگا۔ سنجے راوت نے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا آئینی عہدہ ہے جس پر ایسے شخص کو براجمان ہونا چاہئے جس کی شبیہ صاف ستھری ہوتاہم سنجے راوت نے یہ بھی کہاکہ موہن بھاگوت کی حمایت کیلئے شیوسینا کے سربراہ اودھوٹھاکرے فیصلہ کریں گے۔ موہن بھاگوت کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے شیوسینا کے ہیڈ کوارٹر ماتوشری (اودھو ٹھاکرے کی رہائش) سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ 

 

شیئر: