ڈاکٹر یوسف العثیمین سے اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات
دہشت گردی کی فنڈنگ کو روکنے کےلیے تعاون کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بدھ کو اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں تنظیموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بموجب انسداد دہشتگردی کے مشترکہ منصوبوں کے نفاذ میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فکری و ابلاغی شعبوں نیز دہشت گردی کی فنڈنگ کو روکنے کے سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اوراس حوالے سے تربیتی پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے او آئی سی اوراسلامی فوجی اتحاد کے درمیان تعاون اشد ضروری ہے۔
دونوں تنظیمیں مل کر شدت پسندی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سرچشموں کی بیخ کنی بہتر شکل میں کرسکیں گی۔
میجر جنرل المغییدی نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی سے نمٹنے کے سلسلے میں او آئی سی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہے۔