Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کے سفیر کا ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوراٹر کا دورہ

دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے اتحاد کی کوششوں سے آگاہ گیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
اسلامی فوجی اتحاد کے قائم مقام سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی نے اتوار کو ریاض میں اتحاد کے ہیڈکوارٹر میں سعودی عرب میں جنوبی کوریا کے سفیر اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران جنوبی کوریا کے سفیر کو دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے اتحاد کی کوششوں اور رکن ممالک کے کردار کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
انہوں نے ہر طرح کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے میں جنوبی کوریا کے کردار، اہم علاقائی اور بین الاقوامی تنطیموں کی رکنیت، تشدد اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کی تعریف کی ہے۔
 

شیئر: