ریاض بک فیئر، اسلامی فوجی اتحاد کے منفرد ماڈل میں لوگوں کی دلچسپی
اتوار 3 اکتوبر 2021 19:37
اتحاد کے اہداف، مطبوعات اور کارناموں کا تعارف کرایا جارہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شائقین انسداد دہشتگردی کے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹر کے منفرد ماڈل میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی عربی، فرانسیسی اور انگریزی تین زبانوں میں اپنی مطبوعات وزیٹرز کو مفت فراہم کررہا ہے۔
فوجی اتحاد اپنے سٹال پر سکرین بھی نصب کیے ہوئے ہے جس پر اتحاد کے اہداف، مطبوعات اور کارناموں کا تعارف کرایا جارہا ہے۔
گزشتہ دو روز کے دوران اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی نے بک فیئر میں واقع اپنے سٹال سے 20 ہزار سے زیادہ کتابوں کے نسخے وزیٹرز میں تقسیم کیے، ان میں بین الاقوامی رپورٹیں، ماہانہ مطبوعات وغیرہ شامل ہیں۔