ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر سیمی فائنل میں اختتام پذیر
پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں حارث روف کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج میں ناقابل شکست رہی۔ تاہم سیمی فائنل میں پاکستان کا سفر آسٹریلیا کے ہاتھوں احتتام پذیر ہوا۔ پاکستان گروپ بی میں انڈیا اور نیوزی لینڈ سمیت پانچ ٹیموں کو شکست دے کر نمبر ون رہا۔ سیمی فائنل میں میتھو ویڈ اور مارکس سٹوئنس کی چھٹی وکٹ کے لیے ناقابل شکست 81 رنز کی شراکت داری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوگئی۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر دیکھیے خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں
پاکستان کی جانب سے شاداب نے عمدہ بولنگ کی اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاداب خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت پاکستان میچ میں واپس آگیا تھا۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور یوں ورلڈ کپ کی تاریخ میں انڈیا کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی۔
انڈیا کے خلاف کامیابی میں شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان نے شعیب ملک اور آصف علی کی عمدہ بلے بازی کی بدولت اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتوحات نے ٹیم کا مورال بلند کیا۔
آصف علی کے چار چھکوں کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان نے 149 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔
پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی۔ محمد رضوان 79 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔
بابر اعظم نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان کے ساتھ 113 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستان نے شعیب ملک کے تیز رفتار 54 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 189 رنز بنائے اور سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرایا۔
بابر اعظم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کی چوتھی نصف سینچری بنائی۔