السعودیہ کےلیے دوسری مرتبہ ورلڈ بیسٹ فضائی کمپنی ایوارڈ
جائزے میں 100 سے زیادہ ملکوں کے 13 ملین مسافروں نے حصہ لیا۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ’ورلڈ بیسٹ فضائی کمپنی ایوارڈ‘ 2021 حاصل کیا ہے۔
ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کی کارکردگی اور سہولتوں کا جائزہ لینے والی خصوصی کمپنی ’سکائی ٹریکس‘ کی جانب سے ایوارڈز کا اہتمام کیا گیا۔
السعودیہ نے 2021 کے دوران فضائی کمپنیوں میں 26 ویں پوزیشن حاصل کی ہے اس میں 31 درجے بہتری آئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق السعودیہ نے ورلڈ بیسٹ فضائی کمپنی کا اعزاز عالمی رائے شماری کے ذریعے حاصل کیا۔ سکائی ٹریکس کے جائزے میں 100 سے زیادہ ملکوں کے 13 ملین سے زیادہ مسافروں نے حصہ لیا۔
السعودیہ نے یہ ایوارڈ اپنی تاریخ میں دوسری بار حاصل کیا ہے۔ پہلی بار 2017 میں حاصل کیا، اس وقت السعودیہ کی پوزیشن 82 ویں تھی۔
سعودی عریبین ایئرلائنز کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ابراہیم العمر نے اس کامیابی پر کہا کہ ’اس کا سہرا اعلی قیادت کے سر جاتا ہے جو السعودیہ کی سرپرستی کررہی ہے‘۔