Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام سے قاھرہ جانے والی ایجبٹ ایئر کی پرواز میں بم کی اطلاع

بم کی اطلاع طیارے کے ٹیک آف کے بعد موصول ہوئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے شہر دمام سے قاھرہ جانے والی ایجبٹ ائیر کی پرواز کو بم کی جھوٹی اطلاع پرٹیک آف  کے بعد اتارلیا گیاـ جہاز سے مسافروں کو اتار کرلاونچ میں پہنچانے کے بعد طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی ـ
اخبار 24 نے اپنے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مصر ایئرکی پرواز دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے معمول کے مطابق وقت مقررہ پر روانہ ہوئی  ـ
پرواز کے ٹیک آف کرتے ہی اطلاع ملی کہ جہاز میں بم رکھا گیا ہے جس پرسعودی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر طیارے کو دوبارہ دمام ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایت کی ـ
طیارے کے لینڈ کرتے ہی اسے سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکوڈ نے گھیر لیا ـ مسافروں کو فوری طورپر طیارے سے اتار کربحفاظت لاونچ میں منتقل کردیا گیا جبکہ طیارے کی اسکینگ کے لیے اسے مخصوص ہینگرمیں پہنچا دیا گیاـ
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ طیارے کی مکمل اور باریک بینی سے تلاشی لینے کے بعد کسی قسم کے بم کا سراغ نہیں ملا ـ

شیئر: