Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکانوں کی سامنے گاڑی پارک کرنا ہر ایک کا حق ہے: بلدیہ  

پارکنگ مخصوص کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے یاددہانی کرائی ہے کہ سڑکوں پر واقع تجارتی اداروں کے مالکان پارکنگ کو مخصوص نہ کریں ـ
دکانوں یا اداروں کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ استعمال کرنا ہرایک کا حق ہے ـ دکانوں کے سامنے پارکنگ کو مخصوص کرنا خلاف قانون ہے ـ
سبق نیوز نے ریاض میونسپلٹی کے ٹوئٹرپرجاری ہدایات نامے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ عوامی مقامات اور شاہراہوں کی سائٹ میں گاڑی کھڑی کرنے سے دکاندار کسی کو منع نہیں کرسکتاـ کسی کو بھی گاڑی پارک کرنے سے منع کرنا پراس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہےـ    
 میونسپلٹی کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی تجارتی ادارے کے سامنے موجود جگہ ادارے کی ملکیت نہیں ہوتی اس مقام کو ہرشخص استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے - 

دکان کے باہر سڑکا حصہ دکان کی ملکیت نیں ہوتا (فوٹو، الریاض اخبار)

ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ عام پارکنگ کو بند کرنا یا گاہکوں کے لیے خاص کرنا قانون منع ہے- جو بھی اس کی پابندی نہیں کرے گا اس کا نوٹس لیا جائے گا-
پارکنگ کو مخصوص کرنے پر پہلی بار خلاف ورزی پر تجارتی ادارے کے مالک کو تنبیہ کی جائے گی اور اصلاح حال کی ہدایت کی جائے گی- رویہ تبدیل نہ کرنے پر ادارے کے مالک کے  خلاف قانونی کارروائی ہوگی- 
واضح رہے بیشتر دکانداروں کی جانب سے اپنی دکانوں کے سامنے گاڑی کھڑی نہ کرنے کے لیے پارکنگ کو بند کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں آنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہےـ
عوامی پارکنگ کو مخصوص کرنا غلط ہے جبکہ بعض افراد دکانوں یا تجارتی مقامات پرپارکنگ کو مخصوص کرتے ہوئے ’نوپارکنگ ‘ کا بورڈ لگا دیتے ہیں ـ

شیئر: