Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ننگرہار میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، تین ہلاک، 15 زخمی

اکتوبر میں قندوز میں ایک مسجد پر حملے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع سپین غر میں نماز جمعہ کے دوران کم از کم تین ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطاق اگست میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد صوبہ ننگرہار شدت پسند تنظیم داعش کا گڑھ ہے۔
ایک مقامی ہسپتال کے ڈاکٹر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’اب تک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔‘
طالبان کے ایک مقامی عہدیدار نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ ضلع سپین غر میں ہوا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
شدت پسند تنظیم داعش افغانستان میں 2015 میں سامنے آئی تھی، حال ہی افغانستان میں دھماکوں کی ذمہ داری اس شدت پسند تنظیم نے قبول کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ امام مسجد سمیت متعدد افراد دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر: