غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر سفر کی سہولت دینے پر شہری گرفتار
شہری کو گاڑی کے ذریعے منتقلی کے وقت پکڑا گیا- (فوٹو ٹوئٹر)
تبوک پولیس نے کہا ہے کہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنی گاڑی سے سفر کی سہولت فراہم کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا-
ایس پی اے کے مطابق تبوک پولیس کے مطابق شہری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی کے ذریعے ایتھوپین شہری کو دوسری جگہ منتقل کررہا تھا-
تبوک پولیس نے سب سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کی کسی بھی خلاف ورزی کی رپورٹ مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنوں میں 911 اور مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں 999 اور 996 پر رپورٹ کریں-
واضح رہے کہ مملکت میں اس طرح غیر قانونی طور پر مقیم یا سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سفر، رہائش اور ملازمت کی سہولت دینے پر بھاری جرمانے ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں