Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان

شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سخت سردی پڑنے کا امکان ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے موسم سرما کے بارے میں پیش گوئی جاری کی ہے۔ سخت سردی پڑنے کا امکان ہے۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’120‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان  نے کہا کہ سعودی عرب میں ان دنوں موسم غیر مستحکم ہے۔ مملکت کے بعض علاقوں میں ان دنوں جو بارشیں ہو رہی ہیں ان کا سلسلہ آئندہ منگل تک جاری رہے گا۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان نے کہا کہ’ بارش کے ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے خصوصا ساحلی علاقے اس حوالے سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
ترجمان نے آئندہ موسم سرما کے حوالے سے کہا کہ اس کا امکان ہے کہ سردی کے موسم میں سخت ٹھنڈ پڑے۔ مملکت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ہے‘۔ 

شیئر: