Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی کی آمد آمد، ’اس بار زیادہ سردی پڑ سکتی ہے‘

اس سال سردی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ مملکت میں سردی کا آغاز ہونے والا ہے۔
توقع ہے کہ اس سال سردی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گا جس طرح موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
سبق نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات نے الاخباریہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ موسم کے حوالے سے توقع کی جاسکتی ہے کہ عالمی سطح پرجو موسمی حالات تبدیل ہورہے ہیں اس کے اثرات مملکت پربھی مرتب ہوں گے۔
اسی تناظر میں اس بات کا امکان ہے کہ امسال مملکت میں موسم سرما میں سردی بھی زیادہ ہوگی اور بعض مقامات پرپارہ منفی تک پہنچ سکتا ہے۔
القحطانی نے مزید کہا کہ  موسم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری ہو نے کے بعد ہی یہ اس بارے میں حتمی طورپر کچھ کہا جاسکتا ہے کہ آیا اس سال موسم سرما میں سردی گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہو گی یا نہیں؟ 
ترجمان موسمیات نے موسم گرما کے حوالے سے بتایا کہ جس طرح دنیا موسمی تبدیلی سے گزررہی ہے۔ اس سے مملکت کا موسم بھی تبدیل ہوا مثال کے طورپر موسم گرما میں غیر معمولی درجہ حرارت ریکاڈ کیے گئے  النعیریہ میں 53 ڈگری رہا۔
 دمام میں موسم گرما میں 50 ڈگری تک پہنچا علاوہ ازیں بعض علاقوں میں غیر متوقع بارش کا سامنا کرنا پڑا ـ موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں بھی موسم سرما غیر متوقع ہو سکتا ہے۔

شیئر: