Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف بی آئی کے کمپیوٹر سے ہیکنگ کی ’جعلی‘ ای میلز

ای میلز موصول کرنے والوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایک نامعلوم گینگ کی جانب سے ہیکننگ حملے کا نشانہ بنے ہیں (فوٹو: ان سپلیش)
کمپیوٹر سکیورٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایک کمپیوٹر سرور سے لوگوں کو سائبر حملے کی جعلی ای میلز بھیجی گئیں۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایف بی آئی نے کمپیوٹر سکیورٹی گروپ ’سپیم ہاوز‘ کی اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر کو اس کے کمپیوٹر سے دو مرتبہ جعلی ای میلز بڑی تعداد میں بھیجی گئیں۔
ان میں سے کچھ ای میلز کا عنوان تھا ’ارجنٹ: تھریٹ ایکٹر ان سسٹم۔‘
ای میلز موصول کرنے والوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایک نامعلوم گینگ کی جانب سے ہیکننگ حملے کا نشانہ بنے ہیں۔
سائبر سکیورٹی کے ماہر برین کریبز نے کہا کہ انہیں بھی ایف بی آئی کے ای امیل ایڈریس سے ایک جعلی ای میل موصول ہوئی ہے، لیکن اس میں پیغام مختلف ہے۔
ایف بی آئی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے، لیکن اس حوالے سے تفصیل جاری نہیں کی۔
’یہ سب ابھی جاری ہے اور اس حوالے سے اضافی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ متاثر ہونے والے کمپیوٹر کو بند کر دیا گیا ہے۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے خبردار رہیں اور کسی مشکوک سرگرمی کو رپورٹ کریں۔‘
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ای میلز باہر سے کسی ہیکر نے بھیجیں یا کسی نے خود کمپیوٹر تک رسائی حاصل کی۔

شیئر: