سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے امریکہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں صارفین کے لیے ’ٹویٹر بلیو‘ متعارف کرا دیا۔
لیکن ’ٹویٹر بلیو‘ عام صارفین کے لیے نہیں ہے بلکہ اس میں موجود نئے فیچرز صرف ان صارفین کے لیے ہوں گے جو اس سروس کو سبسکرائپ کروائیں گے۔
’دا ورج‘ ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں اس سبسکرپشن کی قیمت 2.99 ڈالر رکھی گئی ہے۔
It’s time to flex those Twitter fingers and take it to the next level
Twitter Blue is now available for subscription in the US, New Zealand, Canada, and Australia on iOS, Android, and web pic.twitter.com/if3wXfoGpB
— Twitter Blue (@TwitterBlue) November 9, 2021
’ٹویٹر بلیو‘ کے فیچرز میں سب سے اہم فیچر ’ان ڈو‘ کا ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنی ٹویٹ میں ترمیم یا تصیح کرنے کا آپشن دینا ہے۔ واضح رہے ٹویٹر میں ’ایڈٹ‘ کا بٹن موجود نہیں، لہٰذا اگر صارف سے کوئی غلطی ہوجائے تو اسے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنی پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹوئٹر پر نفرت انگیز مواد کو خود بخود بلاک کرنے والا نیا فیچرNode ID: 596531
-
وہ طریقے جن سے آپ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوئرز کی لائن لگا سکتے ہیںNode ID: 602666
-
ٹوئٹر نے افغانستان کے متعدد سرکاری اکاؤنٹس سے بلیو بیجز ہٹا دیےNode ID: 604026