شہزادہ فیصل بن فرحان نے امارات کے پویلین کا بھی دورہ کیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ایکسپو دبئی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پویلین کا دورہ کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو متحدہ عرب امارات کےدورے پر دبئی پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی پویلین پہنچنے پر بریفنگ دی گئی۔
انہیں بتایا گیا کہ پویلین مختلف شعبوں میں سعودی عرب میں ہونے والی تعمیر و ترقی کو اجاگر کررہا ہے۔
مملکت کا تعارف سعودی وژن 2030 کے تناظر میں کرایا جا رہا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے برادر ملک امارات کے پویلین کا بھی دورہ کیا جہاں ریاست میں تاریخی ارتقا کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ترقی اور خوشخالی کے لیے امارات کی مشترکہ جدو جہد کو نمایاں کیا جارہا ہے۔