اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے اس حلف نامے کا نوٹس لے لیا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کے حوالے سے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے رکاوٹ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اس حلف نامے میں ایک سٹامپ پیپر پر ایک بیان درج ہے جس کے نیچے لندن کے ایک نوٹری پبلک کی تصدیقی مہر بھی ثبت ہے۔
مزید پڑھیں
-
جب نواز شریف آرمی چیف کو ہٹاتے ہٹاتے جیل جا پہنچےNode ID: 608316