Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی بارودی سرنگ تباہ کردی

اب تک 207 بحری بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
 عرب اتحاد برائے یمن نےبحیرہ احمر کے جنوب میں حوثیوں کی جانب سے نصب کی جانے والی بارودی سرنگ کوناکارہ بنایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اب تک 207 بحری بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سمندر میں مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ 
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی بچھائی ہوئی  بحری بارودی سرنگیں عالمی تجارت اور جہاز رانی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

شیئر: