Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرم شالہ ٹیسٹ،ہند نے آسٹریلیا کو8وکٹوں سے ہرا دیا

  دھرم شالہ .. دھرم شالہ میں ہند نے آسٹریلیا کو آخری ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے دن ہند کو جیت کے لئے 89 رنز درکار تھے اور تمام وکٹیں باقی تھیں۔ کھیل کے ابتدا میں مرلی وجے8 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔ فوری بعد گلین میکسویل نے چتیشورپجارا کو صفر پر رن آوٹ کرکے دوسری کامیابی دلادی۔لوکیش راہول نے اجانکیا راہانے کے ساتھ مل کر ٹیم کو مزید کسی نقصان کے 106 رنز تک پہنچا کر ٹیم کو فتح دلادی۔راہول 51 اور راہا 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آسٹر یلیا نے پہلی اننگز میں 300 رنزبنائے تھے۔ جواب میں ہندنے پہلی اننگز میں 332 رنز بنا کر 32 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ کپتان ویرات کوہلی انجری کے باعث سیریز کے فیصلہ کن میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔اجانکیا راہانے کی قیادت میں ٹیم نے فتح حاصل کی۔

 

شیئر: