Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکہ برطانیہ کی بجائے شہزادہ چارلس مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

ملکہ الزبتھ اپنے کمر کی زخم سے صحت یاب ہو چکی ہے لیکن ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی بیماری کے باعث اب شہزادہ چارلس چار روزہ دورے پر مصر اور اردن جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ چارلس نے اس دورے سے متعلق ملکہ الزبتھ سے تبادلۂ خیال کیا ہے اور اتفاق ہوا ہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کو سرکاری دورے کے معاملے میں آگے بڑھنا چاہیے۔
ملکہ الزبتھ اپنے کمر کی زخم سے صحت یاب ہو چکی ہے لیکن ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے شاہی خاندان کا یہ دورہ مصر اور اردن کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان دونوں ممالک کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔
ملکہ الزبتھ کی کمر میں زخم  آنے کے بعد سال کے آخر تک انہوں نے اپنے معمول کے دورے محدود کر لیے ہیں۔
پچانوے سالہ ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک ملکہ کے تخت پر فائز رہنے والی خاتون ہیں۔ وہ اس تخت پر 1952 میں فائز ہوئی تھیں۔
شہزادہ چارلس اور ان کی سالہ اہلیہ کیمیلا کا استقبال اردن کے بادشاہ عبداللہ اور ملکہ رانیہ الحسینیہ محل میں کریں گے، جہاں وہ دونوں شاہی خاندانوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات چیت کریں گے۔
اس چار روزہ دورے میں شہزادہ چارلس اردن اور پھر مصر میں 30 سے زیادہ مختلف قسم کی سرکاری مصروفیات سر انجام دیں گے۔

شیئر: