Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی افواج نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی

’ایران نواز حوثی ملیشیا نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی ڈرون داغا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے آج جمعرات کو ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ایران نواز حوثی ملیشیا نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی ڈرون داغا تھا‘۔
’راڈار پر ڈرون کی اطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کی اور حوثی ڈرون کو فضا میں نشانہ بنا دیا‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی افواج سرحد پار حملوں کو روکنے کے لیے ہر وقت مستعد اور اس طرح کوشش کو ناکام بناتی رہے گی‘۔
 

شیئر: