Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز کے یمن میں پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں پر فضائی حملے

اتحادی فورسز کی جانب سے جمعرات کو صنعا، دھامر، سادا اور الجوف کو نشانہ بنایا گیا (فوٹو: ویڈیو گریب عرب اتحادی فورسز)
سعودی اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں  پاسداران انقلاب ایران اور حزب اللہ کے اہم خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو کمزور کرنے کے لیے اتحادی فورسز کی جانب سے جمعرات کو صنعا، دھامر، سادا اور الجوف کو نشانہ بنایا گیا۔
العربیہ ٹی وی نے جمعرات کی صبح بتایا کہ اتحادی فورسز نے صنعا کے گوداموں اور الدلیمی ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ اس سے کچھ گھنٹے قبل فورسز نے سعودی عرب کے عصیر صوبے میں ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو مار گرایا تھا۔
سعودی عرب کو تقریباً روزانہ کی بنیاد پر یمن میں موجود حوثی ملیشیا کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حوثی ملیشیا دھماکہ خیز ڈرونز کا استعمال کرتی ہے جو سعودی عرب کے خلاف بہت کم ہی موثر ہیں۔
جمعرات کو ایئرپورٹ پر پوازیں معمول کے مطابق جاری ہیں اور ان میں نہ تو کوئی تاخیر ہوئی نہ ہی کوئی پرواز معطل کی گئی۔
ایک حوثی ڈرون نے ابہا ایئرپورٹ کو اکتوبر میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار ملازمین معمولی زخمی ہوئے تھے۔
بدھ کو اتحادی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیت کی جانب بڑھنے والے دو ڈرونز کو تباہ کر دیا تھا۔
فورسز کا کہنا تھا کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب اور البیدا میں ملیشیا کو نشانہ بنانے کے لیے 29 آپریشنز کیے جن میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ جبکہ 90 سےزائد حوثی باغیوں کو ہلاک کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نےسنیچر کو ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا تھا کہ’ ’ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مزید 17 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 186 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے پچھلے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر: