نیویارک .... سائنسدانوں نے جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کردی جائے تو رات کو سوتے سے اٹھ کر پیشاب کیلئے ٹوائلٹ جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ انکاکہناہے کہ 60سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اس سلسلے میں روزانہ رات کو کئی بار اٹھنا پڑتا ہے۔ نیند میں خلل کی وجہ سے وہ تھکن ، دباﺅ اور دیگر بیماریو ںمیں مبتلا ہوتے ہیں اور یوں انکے معیار زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لندن میں ہونے والی یورو لوجی کانگریس میں بتایا گیا کہ نمک کم کھانے سے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ بہت سے لوگوں کیلئے رات کو سوتے سے اٹھ کر پیشاب کیلئے ٹوائلٹ جانا مسئلہ ہوتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ یہ مسئلہ زیادہ ہوجاتا ہے۔ ناگاساکی یونیورسٹی کے ایک محقق کا کہنا ہے کہ ہم نے 321مرد و خواتین پر اس طرح کے تجربات کئے ہیں۔ انہیں زیادہ نمک کھلایا گیا اور پھر جن لوگوںکو زیادہ نمک دیا گیا تھا انہیں یہ مسئلہ تھا۔