Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 35 نئے کیسز، ایک ہلاکت

چارکروڑ 69 لاکھ 93  ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ جمعہ 19 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جمعے کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 39 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا مزید  ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 822 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے44 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار 412 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار 505 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 69 لاکھ 93  ہزار 123 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: