Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے شفایابی میں اضافہ ، نئے کیسز میں کمی

مملکت میں ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جارہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 38 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ـ
جمعرات کے روز کورونا سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کے بعد مملکت میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 821 تک پہنچ گئی ـ
سعودی خبررساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ایک ہی روز میں کورونا سے 51 افراد شفایاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 463 تک پہنچ گئی ـ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 38 کیسز کی تصدیق ہوئی (فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے 43 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ـ
کورونا سے بچاوں کے حوالے سے وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 4 کروڑ 68 لاکھ 87 ہزار 976 افراد کو کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین لگائی جاچکی ہے ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے اگرچہ ایس اوپیز میں نرمی کی گئی ہے تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس مہلک وبائی مرض سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں ـ
کورونا سے بچاو کے لیے وزارت صحت کی جانب سے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اس حوالے سے مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسین کی بوسٹرڈوز ان افراد کو لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے جنہیں دوسری خوراک لگائے ہوئے 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ـ

شیئر: