پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اوپننگ کرتے ہوئے 62 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
مارٹن گپٹل 31 رنز بنانے کے بعد دیپک چاہر کا شکار ہوگئے، جبکہ ڈیرل مچل نے بھی 31 رنز سکور کیے اور ہرش پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد مارک چیپ مین نے وکٹ سنبھالی مگر 21 رنز بنا کر وہ اے آر پٹیل کے ہاتھوں ڈھیر ہوئے۔ گلین فلپس 34 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، لیکن ہرش پٹیل نے انہیں بھی آؤٹ کر دیا۔
ان کے بعد ٹم سیفرٹ 13 رنز ہی بنا پائے تھے کہ انہیں ایشوین نے پولین لوٹنے پر مجبور کر دیا، جبکہ جیمز نیشم صرف تین رنز بنا کر بھونیشور کمار کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
مچل سانٹرنر اور اور ایڈم ملن ناٹ آؤٹ رہے۔
مارٹن گپٹل کا عالمی اعزاز
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل مینز ٹی20 انٹرنیشل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی سے اعزاز چھینا۔
مارٹن گپٹل نے 111 ٹی20 انٹرنیشل میچز میں تین ہزار 248 رنز بنالیے ہیں جو کہ مینز ٹی20 انڑنیشنل میں کسی بھی بلے باز کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز انڈیا کے وراٹ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 95 میچز میں تین ہزار 227 رنز سکور کیے تھے۔
مارٹن گپٹل کو وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کیلئے 11 رنز درکار تھے جو انہوں نے انڈیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 31 رنز کی اننگز کھیل کر مکمل کرلیے۔
بدھ کو انڈیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔
جے پور میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔ سوریا کمار یادو نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے، انہیں ٹرینٹ بولٹ نے بولڈ کیا۔
کپتان روہت شرما 48 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر روندرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔