Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کار شو میں ایک ہی جگہ 600 غیر ملکی اور نایاب گاڑیوں کی نمائش

تاریخ کی سب سے مہنگی کار کی نمائش کی جائے گی (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ریاض کار شو میں ایک ہی جگہ پر 600 سے زیادہ غیر ملکی اور نایاب آٹوموبائلز کی نمائش کی گئی ہے۔
عرب نیوزکے مطابق ریاض کار شو روزانہ شام 4 سے رات 11 بجے تک جاری ہے۔ 28 نومبر تک داخلہ ٹکٹ کی قیمت 150 ریال ہے۔
ایونٹ آرگنائزر مشعل عالمودی نے کہا کہ ’ہمیں اب تک کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا یہاں تک کہ یہاں 600 سے زیادہ کاریں ہیں۔ یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا کار ایونٹ ہے اور اس میں فراری پہلی بار موجود ہے جو کہ دو 'میڈ ان سعودی' کار مینوفیکچررز کے ساتھ ایک بڑی ڈیل ہے۔‘
کار کے شوقین معروف مینوفیکچررز جیسے فیراری،لیمبوروگھینی، پگانی، بگاٹی یہاں تک کہ کچھ محدود ایڈیشن کار سازوں کی کلاسک اور جدید سپورٹس کاریں دیکھ رہے ہیں۔
برطانوی تاجر ڈیوڈ براؤن نے کہا کہ ’ہمیں اس تقریب میں مدعو کرنے پر فخر ہے اور یہ بہت شاندار لگتا ہے۔ ہم اپنی لمیٹیڈ ایڈیشن کارسپیڈ بیک جی ٹی سعودی عوام کو دکھائیں گے۔‘
براؤن کے مطابق ریاض کار شو دنیا کے سب سے بڑے کار شوز کا مقابلہ کرتا ہے جیسے کہ کنکورز ڈی ایلیگنز جو ہر سال امریکہ اور سوئٹزر لینڈ میں ہوتا ہے۔
اطالوی کار ساز کمپنی پگانی کی نمائندگی کرنے والے تھامس لی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ آخر کار دو سال کے بعد لوگ دوبارہ کاروں کے لیے اپنے شوق کو بانٹنا شروع کر سکتے ہیں اور ہم پگانی میں اپنا کردار ادا کرنے کی امید کرتے ہیں۔‘

کم وقت میں بہت سارے برانڈز کا انتظام کیا گیا ہے(فوٹو روئٹرز)

تھامس لی نے کہا کہ ’یہ پہلا موقع ہے جب میں نے ایک ہی وقت میں اتنی زیادہ کاریں دیکھی ہیں۔ یہ واقعی ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں اتنے کم وقت میں بہت سارے برانڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ کافی متاثر کن ہے۔‘
ریاض کار شو میں پہلی بار تین کاروں کی نمائش متوقع ہے جس میں فراری کی باضابطہ رونمائی شامل ہے جس پر کچھ عرصے سے کام جاری ہے۔
وئی آئی پی لاؤنج میں تاریخ کی سب سے مہنگی کار کی نمائش کی جائے گی جس کی قیمت 200 سے 300 ملین ریال ہے۔
 
برطانوی نیلام گھر سلور سٹون کے انتظام اور مہارت کے تحت کار شو میں بین الاقوامی کاروں کی نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا۔

شیئر: