ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون کی دفعات میں نئی ترامیم کیا ہیں؟
کابینہ نے قانون کے لائحہ عمل کی دفعات 53، 54 اور 66 میں ترمیم کی منظوری دی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے قانون کے لائحہ عمل کی دفعات 53، 54 اور 66 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ترمیم کے تحت دفعہ 53 کی چھ شقوں میں اضافہ بھی کیا گیا اور اس کے بعض حصے حدف بھی کیے گئے ہیں۔
ترمیم کے تحت زکوٰۃ ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کوای بل کے لائحہ عمل کے ضوابط میں کلی یا جزوی منسوخی یا معطلی کا اختیار دیا گیا جبکہ اتھارٹی کو اس حوالے سے ضروری فیصلے کرنے کا اختیار بھی تفویض کردیا گیا۔
دفعہ 54 کی دو شقوں میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے پابند شخص کو جس نے ٹیکس بل جاری کیا ہو اور بعد میں اسے درج شدہ کوائف کے بارے میں غلطی کا علم ہوا ہو تو اسے اپنی غلطی سے مطلع کرنے کا موقع دیا گیا ہے، پہلے یہ سہولت نہیں تھی۔
ترمیم کے تحت بل میں مذکورغلطی کی اصلاح ہوگی بشرطیکہ درآمد کنندہ اور گاہک ٹیکس بل محفوظ رکھیں اورمتعلقہ فریقوں کو اس سے مطلع کردیں۔
ترمیم کے ذریعے مملکت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی پابندی لگادی گئی ہے۔ آن لائن ریکارڈ محفوظ کرنے کے حوالے سے بعض شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔