سعودی سوئس تعاون کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو وزارت خارجہ ریاض میں سوئس فیڈرل کونسل کے نائب صدر اور سوئٹز لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں سعودی سوئس تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور ان کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ملاقات میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امورعید الثقفی اور سوئٹزر لینڈ میں سعودی سفیر ڈاکٹر عادل سراج مرداد بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے ریاض میں سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔