چین کو خام تیل کی سپلائی میں سعودی عرب سر فہرست
اتوار 21 نومبر 2021 15:23
’سعودی عرب نے اب تک مجموعی طور پر 7.1 ملین ٹن تیل سپلائی کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
چینی محکمہ کسٹم کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب گزشتہ 11 ماہ سے چین کو خام تیل سپلائی کرنے والے ممالک میں سرِ فہرست بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 11 ماہ میں چین کو سپلائی ہونے والا سعودی خام تیل گزشتہ سال مماثل مدت کے مقابلے میں 19.5 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اب تک مجموعی طور پر 7.1 ملین ٹن تیل سپلائی کیا ہے۔ یہ شرح گزشتہ سال روزانہ کے حساب سے 1.67 ملین بیرل بنتی ہے جبکہ گزشتہ ستمبر میں روزانہ کی شرح بڑھ کر 1.94 ملین بیرل بن گئی۔