Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کی مدد پر چار سعودی شہری گرفتار، 23 درانداز پکڑے گئے

زیرحراست افراد میں 21 یمنی اور 2 ایتھوپی باشندے شامل ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض ریجنل کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے والوں کو پناہ اور نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں چار سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 9 عدد آتشی ہتھیار، 494 کارتوس، گاڑی اور خطیر رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان کی جانب سے غیر قانونی افراد کےلیے فراہم کردہ پناہ گاہ سے 23 دراندازوں کو بھی حراست میں لیا گیا جں میں 21 یمنی اور 2 ایتھوپی باشندے شامل ہیں۔ 
چاروں سعودی شہریوں اور ان کے پاس مقیم تمام دراندازوں کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ 
ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق دراندازوں کوپناہ دینا یا نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے والوں پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

شیئر: