Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللیث کمشنری میں گرم پانی کا چشمہ سیاحتی مقام بن گیا

چشمے سے قدرتی طور پر ابلتا ہوا پانی صحت کےلیے بھی مفید ہے۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب کی اللیث کمشنری میں واقع قدرتی گرم پانی کا چشمہ اہم سیاحتی مقام میں شامل ہے۔
چشمے سے قدرتی طور پرابلتا ہوا پانی بہتا ہے جو جسمانی صحت کےلیے بھی مفید تصور کیا جاتا ہے۔
بلدیہ غمیقہ کے نگران انجینئرعبداللہ السید نے سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’گرم پانی کا چشمہ علاقے کے تفریح کے لیے اہم مقام کی حثیت رکھتا ہے۔ یہاں اندرون اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔
بلدیہ کی جانب سے چشمے کی اصلاح ومرمت کا کام تیزی سے مکمل کیاجا رہا ہے۔ تعمیری کام دوماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

 گرم پانی جس کا درجہ حرارت 80 ڈگری سیٹی گریڈ ہوتا ہے(فوٹو سبق)

نگران بلدیہ کا مزید کہنا تھا کہ گرم پانی کا یہ چشمہ اللیث وادی کا بند ٹوٹنے سے مکمل طورپر تباہ ہو گیا تھا جس کے سبب یہاں تفریح اور جسمانی علاج کی غرض سے آنے والوں کومشکل کا سامنا تھا۔
بلدیہ کی جانب س جامع تعمیراتی منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے۔ چار سو میٹرطویل کنکریٹ کی دیوار تعمیر کی گئی ہے تاکہ چشمے کو سیلابی ریلے سے محفوظ کیاجاسکے۔
چشمے کی گزرگاہ کی تعمیر اور وہاں علاج کی غرض سے آنے والوں کےلیے لکڑی کے کمروں (ساونا) کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جن کی تعداد سات ہوگی۔ 
چشمے کی آخری حصے میں نہانے کے لیے خصوصی جی آر سی پرمشتمل حوض بھی تعمیر کیاجائے گا جہاں آنے والے قدرتی گرم پانی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

2018 میں اللیث وادی کا برساتی بند ٹوٹنے سے قدرتی چشمہ تباہ ہو گیا تھا۔(فوٹو سبق)

 نگران بلدیہ کا مزید کہنا تھا کہ چشمے کے اطراف میں 20 ہزار مربع میٹر پرمحیط پارک جس میں سبزہ زار بھی بنایا جارہا ہے۔ 
واضح رہے سال 2018 میں اللیث وادی کا برساتی بند ٹوٹنے کی وجہ سے قدرتی گرم پانی کا یہ چشمہ مکمل طورپر تباہ ہو گیا تھا۔
بند کے ٹوٹنے اور چشمے کے تباہ ہونے سے قبل وہاں بلدیہ نے لکڑی کے خصوصی کیبن بنائے ہوئے تھے جن کے نیچے سے گزرنے والا گرم پانی جس کا درجہ حرارت 80 ڈگری سیٹی گریڈ ہوتا ہے سے اٹھنے والی بھاپ کیبنز کے سوراخوں سے داخل ہوتی تھی جو قدرتی ساونا کا کام کرتی تھی۔

شیئر: