قتل کیس میں سعودی شہری کو سزائے موت
اتوار 21 نومبر 2021 19:45
اپنے ہم وطن کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شہر ابھا میں قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر سعودی شہری کو اتوار کو سزائے موت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری خالد بن احمد المشعری نے اپنے ہم وطن علی بن عامر عسیری کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سیکیورٹی فورس نے مفرور قاتل علی عسیری کو تلاش کر کے گرفتار کرلیا۔جنرل کورٹ نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی‘۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کی تھی۔
ایوان شاہی کی طرف سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا گیا جسے اتوار کو عسیر ریجن کے شہر ابھا میں نافذ کر دیا گیا۔