Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کے قتل کے الزام میں غیرملکی کو سزائے موت 

 ایوان شاہی کی جانب سے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا فرمان جاری ہوا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جیزان کے مقامی حکام نے سعودی شہری کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر منگل کو غیرملکی کو موت کی سزا دی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ یمنی باشندے خالد علی مھدی السودی نے سعودی شہری فلاح بن جیران القحطانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے یمنی شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔اس کا کیس فوجداری عدالت کو بھیج دیا گیا تھا۔ عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر یمنی شہری کو موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نےکردی تھی‘۔
 ایوان شاہی کی جانب سے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر خالد السودی کو جازان کی جیل میں موت کی سزادی گئی۔

شیئر: