Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال ٹیم الہلال نے اے ایف سی چیمپیئنز لیگ جیت لی

فائنل میاں پو ہنگ سٹیلرز کو  0-2  سے شکست دی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم الہلال نے جنوبی کوریا کی پو ہنگ سٹیلرز کو فائنل میں  0-2  سے شکست دے کر اے ایف سی چیمپیئنز لیگ جیت لی۔
سبق ویب کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان  فائنل منگل کو ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
میچ کا پہلا ہاف شروع ہونے کے صرف پندرہ سیکنڈ بعد الہلال کے ناصر الدوسری نے دلکش اندز میں پہلا گول کیا۔ یہ اے ایف سی چیمپیئنز لیگ کا سب سے تیز رفتار گول تھا۔

موسی ماریجا نے دوسرا گول کرکے جیت کو اور مستحکم کردیا۔(فوٹو ٹوئٹر)

پہلے ہاف میں گول کیپر عبداللہ المعیوف نے 12 ویں اور 46 ویں منٹ میں کو پوبانگ سٹیلرز کے خطرناک حملے ناکام بنائے۔
دوسرے ہاف کے 24 ویں منٹ پر موسی ماریجا نے الہلال کی طر ف سے دوسرا گول کرکے جیت کو اور مستحکم کردیا۔
سعودی گول کیپرعبداللہ المعیوف نے ایکسٹرا ٹائم کے دوسرے منٹ میں پو ہنگ سٹیلرز کے فاورڈز کی جانب سے گول کرنے کی آخری کوشش بھی ناکام بنا دی۔
الہلال کے دفاعی کھلاڑی متعب المفرج  نے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
الہلال نے چوتھی مرتبہ اے ایف سی چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل انپے نام کیا ہے۔

شیئر: