Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کروڑوں درہم کی منشیات ضبط، عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا

پولیس کی خفیہ ٹیموں نے انتہائی مہارت سے گروہ کا سراغ لگایا (فوٹو، ٹوئٹر)
دبئی پولیس نے منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 91 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ زیر زمین چھپائی گئی ایک ٹن منشیات ضبط کرلیں ـ
 اخبار ’الامارات الیوم‘ کے مطابق امارات میں انسداد منشیات کے محکمے کو منشیات فروش نیٹ ورک کے بارے میں اطلاع ملی جس پر نیٹ ورک کے خلاف منظم کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیاـ
 دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری نے نیٹ ورک کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ انسداد منشیات کے ادارے کے ماتحت سراغ رسانوں نے جدید ترین وسائل بروئے کارلاتے  ہوئے نشہ آور اشیا کا دھندہ کرنیوالے بین الاقوامی گروہ کوگرفتار کرلیا ۔

نیٹ ورک کے عالمی منشیات فروشوں سے رابطے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)

جنرل عبداللہ المری نے مزید کہا کہ نشہ آور اشیا کا دھندہ سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے خطرناک شکل اختیار چکا  ہے ۔ یہ معاشرے کے ہر فرد کےلیے تباہ کن ہے ۔ معاشرے کے ہرفرد سے اپیل ہے کہ وہ بیرون ملک سے انجانی شخصیتوں کے سماجی رابطوں پر کسی قسم کا ردِ عمل نہ دیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ اس بات کو مدِ نظر رکھیں کہ بیرون ملک  سے اس طرح کے پیغامات کے پیچھے کوئی نہ کوئی شر چھپا ہوتا ہے ۔ خود کو اور اپنے اہل و عیال نیز شناساؤں کو بری صحت سے بچائیں ۔  
دریں اثنا انسداد منشیات ادارے کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل خالد بن مویزہ نے بتایا کہ ضبط شدہ نشہ آور اشیا کی مارکیٹ قیمت 176،395،578ملین درہم ہے ۔

منشیات فروشوں نے خفیہ مقام پر زیر زمین اسٹور بنایا ہوا تھا(فوٹو، امارات ٹوڈے)

کرنل بن مویزہ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے مزید کہا کہ 809.534 کلو گرام حشیش ، 485.491 کلو گرام کرسٹل ، 41.888 کلوگرام ہیروئن ، 117.480 نشہ آور گولیاں ، 5.241 کلوگرام نشہ آور مادہ ، 154 گرام کوکین اور 15 گرام افیون پکڑی گئی ہے ۔
ملزمان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے انتہائی خفیہ مقام پرزیر زمین خصوصی ٹھکانہ بنایا ہوا تھا جہاں منشیات کواسٹور کیا جاتا تھا ـ
ملزمان کا بیرون ملک سے منشیات فروش گروہوں سے رابطہ تھا جن کے ذریعے وہ امارات میں مختلف اقسام کی منشیات اسمگل کیا کرتے تھے

شیئر: