سعودی وزیر خارجہ نے برازیل میں سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا
سعودی وزیر خارجہ نے برازیل میں سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا
جمعہ 26 نومبر 2021 21:38
وزیر خارجہ نے سفارتخانے کی نئی عمارت کا دورہ بھی کیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو برازیل کے سرکاری دورے کے موقع پر سعودی عرب کے سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ نے سفارتخانے کی نئی عمارت کا دورہ کیا، انہیں سفارتخانے کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے سفارتخانے کے عملے سے بھی ملاقات کی۔ انہیں ممکت کی نمائندگی کرنے، برازیل کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور سعودی شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے سفارتی خدمات پر ان کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا۔
سفارتخانے کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں برازیل میں سعودی عرب کے سفیر علی بن عبداللہ باھیثم اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن داود نے بھی شرکت کی۔