نئی دہلی ....اترپردیش کے شہر مراد آباد میں مسلمان بچوں اور بچیوںکی اجتماعی شادیاں کرانے والی ایک فلاحی تنظیم بھی گوشت پر پابندی سے متاثر ہوئی ہے۔ اسکا کہناہے کہ جب سے یہ پابندی لگی ہے اور مذبح خانے سربمہر کرنے کی مہم شروع ہوئی ہے وہ اپنے مہمانوں کو سبزی بریانی پیش کرنے پر مجبور ہوگئے۔ تنظیم کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ایک تقریب کے دوران آلو کا پلاﺅ مہمانوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس پلاﺅ کو ”طائری“ بھی کہا جاتا ہے۔ جب سے یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کے وزیراعلیٰ بنے ہیں انہوں نے گوشت پر پابندی لگادی ہے اور غیر قانونی مذبح خانے بند کرنا شروع کردیئے ہیں۔