Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر طیب اردوغان فروری میں امارات کا دورہ کریں گے

ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ہفتے انقرہ کا دورہ کیا تھا (فوٹو روئٹرز)
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ  فروری میں متحدہ عرب امارات کے دورے کا منصوبہ ہے کیونکہ دونوں ملک برسوں کے کشیدہ تعلقات کو پس پشت ڈالنے کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ہفتے انقرہ کا دورہ کیا تھا جو 2012 کے بعد ترکی کا پہلا دورہ تھا۔
 اس دورے میں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صدر طیب رجب اوردغان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی موجود گی میں بدھ کو انقرہ میں کئی معاہدے ہوئے تھے۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق امارات نے ترکی میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دس ارب ڈالر مالیت سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کا کنہا تھا کہ’ ترک صدر سے ملاقات میں مفید مذاکرات کیے۔ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا گیا‘۔

 

شیئر: