ابشر پلیٹ فارم پر جلد ایک نئی سہولت کا اضافہ
ابشر پلیٹ فارم وزارت داخلہ کی براہ راست نگرانی میں ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم پر جلد ایک اور سہولت کا اضافہ کیا جائے گا جسے (ابشر بالتمیز) کا نام دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ابشر بالتمیز سہولت پلیٹ فارم کی دیگر سہولتوں کاحصہ بنے گی۔ ابشر پلیٹ فارم وزارت داخلہ کی براہ راست نگرانی میں ہے۔
یادرہے کہ ابشر وزارت داخلہ کی آن لائن خدمات اور سمارٹ حل کےلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔
یہ پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کو نئی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔
وزارت داخلہ نے (ابشر بالتمیز) متعارف کرانے کی بات کی ہے لیکن یہ سہولت کیا ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔