Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر‘ میں نجی کوائف میں ترمیم کے بعد توکلنا میں ریکارڈ اپ ڈیٹ ہوگا؟

توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ابشر‘ میں نجی کوائف یا موبائل نمبر میں ترمیم کے بعد توکلنا ایپ میں اندراج نئے صارف کے طور پر ہوگا۔ اس کے بعد ترمیم شدہ کوائف کا ریکارڈ نظر آئے گا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق توکلنا ایپ کا کہنا ہے کہ’ ایپ کے کوائف والے خانے میں امیدوار کے نجی کوائف کی خوانگی ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ہوتی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’موبائل نمبر بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ابشر اکاؤنٹ ہولڈر کے نجی کوائف میں بھی ترمیم ہوسکتی ہے‘۔
یاد رہے کہ بیرون مملکت مقیم افراد توکلنا ایپ میں نئے امیدوار کے طور پر اندراج نہیں کراسکتے بلکہ بیرون مملکت ایپ کا استعمال اس صورت میں ہوگا جبکہ امیدوار سعودی عرب سے اس سے قبل ایپ میں اندراج کراچکا ہو۔
یہ سہولت پہلے مرحلے میں 75 ملکوں میں میسر ہے۔ 
 

شیئر: