Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیک باؤنس کیس، امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

​ ​امیشا پٹیل سنی دیول کے ساتھ مشہور فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گی (فوٹو: امیشا پٹیل انسٹاگرام)
انڈین ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کی ایک عدالت نے بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو چیک باؤنس ہونے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پیر کو بھوپال کی ایک عدالت نے 32 لاکھ 25 ہزار کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں امیشا پٹیل کو چار دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیوٹ لمیٹڈ نے امیشا پٹیل کے خلاف دائر کیس میں الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے رقم ادھار لی اور جو دو چیک انہوں نے کمپنی کو دیے وہ دونوں باؤنس تھے۔
اگر امیشا چار دسمبر کو عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔
امیشا پٹیل سنی دیول کے ساتھ مشہور فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گی جسے انیل شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
غدر2 میں سنی اور امیشا کے ساتھ اتکارش شرما بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔
امیشا پٹیل تھرلر فلم ’میسٹری آف ٹیٹو‘ میں ارجن رامپال کے ساتھ نظر آئیں گی۔

شیئر: