جازان میں ماہی گیروں کی کشتی میں آتشزدگی
کشتی میں آگ ویلڈنگ کی وجہ سے لگی (فوٹو، عاجل نیوز)
جازان محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی کشتی میں ویلڈنگ کے دوران لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاـ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شہری دفاع کے فائر فائٹر یونٹ کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ کے کنٹرول روم میں ماہی گیروں کی ایک کشتی میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ـ
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے متاثرہ مقام پراحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روکنے کی کارروائی کا آغاز کیا جبکہ دوسرے یونٹ نے آگ بجھانا شروع کردی ـ
شہری دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی خسارے کا اندازہ لگایا جارہا ہےـ