Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے حی المنصورہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’آگ لکڑیوں کو جمع کرنے کی جگہ میں لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے ریاض کے حی المنصورہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’لکڑیوں کو جمع کرنے والی جگہ پر آگ لگ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘۔
’ٹیموں نے ریکارڈ وقت میں آگ کو محصور کردیا تاکہ اس کا پھیلاؤ روکا جاسکے  اور بعد ازاں اسے بجھانے میں کامیاب ہوگئیں‘۔

محکمے نے کہا ہے کہ ’آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے بعد اس کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں‘۔

شیئر: