مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز کے ڈیپازٹ پاکستان کے مرکزی بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔
اپنی ایک ٹویٹ میں مشیر خزانہ نے کہا کہ ’اچھی خبر، سعودی عرب سے تین بلین ڈالرز بطور ڈیپازٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت سعودی عرب کے مشکور ہیں۔
مزید پڑھیں
پچھلے ماہ 29 تاریخ کو سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 4.2 بلین ڈالرز کے دو اقتصادی معاہدوں پر دستخظ کیے تھے۔
Good news, US$3 billion Saudi deposit received by SBP. I want to thank His Excellency Crown Prince Mohammed Bin Salman and Kingdom of Saudi Arabia for the kind gesture.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) December 4, 2021