ٹریفک حادثے میں انڈین فیملی کے 5 افراد ہلاک
’متوفی شخص جبیل میں کام کرتا تھا تاہم دوسری ملازمت کے لیے وہ فیملی کے ساتھ جیزان منتقل ہورہا تھا‘ (فوٹو: سبق)
بیشہ کمشنری میں ٹریفک حادثے کے باعث انڈین فیملی کے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ جمعہ کے روز رات گئے پیش آیا تھا۔
موصول ہونے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ’ہلاک ہونے والا خاندان کے سربراہ کا نام محمد جابر ہے، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ شبنہ بیگم تھی جبکہ پچھلی سیٹ پر 7 سالہ لیبہ، 5 سالہ ساحہ اور 3 سالہ لطفی سوار تھے‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’متوفی شخص جبیل میں کام کرتا تھا تاہم دوسری ملازمت کے لیے وہ فیملی کے ساتھ جیزان منتقل ہورہا تھا‘۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاندان کے متوفی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
متعلقہ ادارے انڈین سفارتخانے کے تعاون سے ہلاک شدگان کی لاشیں انڈیا کی ریاست کیرلہ منتقل کر رہا ہے۔