Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

دستخط کی جانے والی مفاہمتی یاددااشتیں امید اور اطمینان  کا باعث ہیں( فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب اور فرانس کی کمپنیوں کے ایک لیڈنگ گروپ نے جدہ میں منعقدہ انویسٹمنٹ فورم میں27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ دستخط ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے خلیج کے سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقا ت کرر ہے تھے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں خلیج کے دورے کے آخری مرحلے میں سنیچر کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

 فورم میں 101 سعودی اور 84 فرانسیسی کپمنیوں نے شرکت کی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

جدہ انویسٹمنٹ فورم میں 101 سعودی اور 84 فرانسیسی کپمنیوں نے چھ ورکشاپس میں شرکت کی ہے۔
فورم کا افتتاح وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، اور وزیر برائےغیر ملکی تجارت اور معاشی ترغیبات فرانک ریسٹر نے کیا تھا۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے ٹویٹ کیا کہ ’سنیچر کو دستخط کی جانے والی  مفاہمتی یاددااشتیں امید اور اطمینان  کا باعث ہیں‘۔
علاوہ ازیں العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سرمایہ کاری فنڈ کی ملکیتی ملٹری انڈسٹریز اور نیشنل چیمپیئن آف ملٹرانڈسٹریز لوکلائزیشن نے فرانس کے فیج اے سی ایرو گروپ اور سعودی صنعتی سرمایہ کار کمپنی کے ساتھ فضائی پروزوں کی تیاری کا مشترکہ سمجھوتہ کیا ہے۔

شیئر: