Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کی شادی، ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘

سوشل میڈیا صارفین سلمان خان پر دلچسپ میمز بنا کر مزاحیہ طنز کررہے ہیں (فوٹو انڈیا ٹوڈے)
انڈین میڈیا میں ان دنوں کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کے حوالے سے افواہیں گرم ہیں اور اب انڈین میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں  نو دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق شادی کو خفیہ رکھا جا رہا ہے اور محدود لوگوں کو دعوت نامے جاری کیے جا رہے ہیں تاہم دونوں سلیبریٹیز نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
وکی کوشال سے پہلے کترینہ کیف اور سلمان خان کی دوستی کے چرچے تھے اور دونوں سلیبریٹیز کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے تاہم ایسا نہ ہوسکا۔
کترینہ کیف اور وکی کوشال جب 2019 میں ممبئی میں ’ڈنر ڈیٹ‘ پر دیکھے گئے تو ان کے تعلقات کے بارے میں اسی وقت چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اس موقع پر ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔
اور اب جب دونوں کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تو سوشل میڈیا صارفین سلّو بھائی (سلمان خان) پر دلچسپ میمز بنا رہے ہیں۔ 
سوشیل مولیہ نامی صارف نے ایک ایڈٹ کی ہوئی تصویر لگائی ہے جس میں سلمان خان اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ایک کے ہاتھ میں بندوق اور دوسرے کے ہاتھ میں پتھر نظر ارہا ہے جو کہ ایک موٹر سائیکل پر جا رہے ہیں۔ اس پر سوشیل نے لکھا ہے کہ ’خان برادر وکی اور کترینہ کی شادی پر جاتے ہوئے۔‘
موٹا بھائی کے نام سے ایک صارف نے بالی وڈ کی ایک فلم سے لی گئی تصویر پر لکھا کہ ’سلمان اپنے بھائیوں اور خاندان کے ہمرا وکی اور کترینہ کی شادی کو ہائی جیک کرنے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔‘
اسلم خان نامی صارف نے سلمان خان کا ایک پرانے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں سلمان خان کہتے ہیں کہ ’اپنا کیا لینا دینا‘۔ ٹویٹ میں صارف تاثردے رہا ہے کہ کترینہ کی قسمت میں اب کوئی وکی کوشال تو سلمان خان کا کیا لینا دینا۔
کچھ صارفین کو تشویش ہے کہ شاید سلمان خان کو بھی شادی کا دعوت نامہ نہ ملے۔ بادشاہ نامی صارف نے بالی وڈ کی مشہور فلم  ’تیرے نام‘ سے سلمان خان کی وہ تصویر لگائی ہے جس میں وہ اپنی محبوبہ کی محبت میں پاگل بن جاتے ہیں۔
اس تصویر پر طنزیہ لکھا ہے کہ ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ ۔
اس ٹویٹ میں بادشاہ اپنے ٹویٹ میں اظہار خیال کرتے ہیں کہ اگر کترینہ اور وکی کی شادی میں سلمان خان کو مدعو نہ کیا تو ان کا یہی حال ہوگا۔
تیمور زمان نامی صارف نے  بالی وڈ کی ایک مزاحیہ فلم سے لی گئی ایک تصویر پر لکھا  کہ ’وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی میں سلمان خان اپنے ارباز اور سہیل کے ساتھ‘ جس میں تینوں اپنی پلیٹیں کھانے سے بھر رہے ہیں۔
اس فلم میں ان تینوں دوستوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
Salman Khan with Arbaz & Sohail at the Wedding of Vicky Kausal & Katrina Kaif. pic.twitter.com/DeiSBiM77G

شیئر: