سعودی پبلک پراسیکوشن نے کہا ہے کہ’ تاریخی دستاویزمیں جعلسازی قابل سزا جرم ہے، اس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے‘۔
سبق ویب کے مطابق پبلک پراسکیوشن نے واضح کیا کہ ’تاریخی دستاویز سے مراد مملکت کی تاریخ کے بارے میں واققات اور معلومات پر مشتمل نایاب اور قدیم تحریر ہے۔ سعودی قانون نے اس قسم کی تحریروں کو قانونی تحفظ فراہم کیا ہوا ہے۔اس میں جعلسازی کی اجازت نہیں ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ تاریخی دستاویز میں جعلسازی پر 8 ماہ تک قید اور80 ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے‘۔