Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی آداب کے منافی سرگرمی پر سعودی شہری اور غیر ملکی خاتون سے پوچھ گچھ

ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سماجی اداب کے منافی سرگرمی پر سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی خاتون کو پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی خاتون خلاف تہذیب سرگرمی میں ملوث نظر آرہے ہیں۔ دونوں کو پوچھ گچھ کےلیے پولیس سٹیشن طلب کیا گیا‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ سعودی شہری اورغیر ملکی خاتون کی شناخت کر لی گئی۔ غیر ملکی خاتون کا تعلق شام سے ہے‘۔ 
 ترجمان نے بتایا کہ’ دونوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے‘۔  
 

شیئر: